وزیراعظم جلد سینیٹ میں آکرایوان کی اداسی دورکریں گے،احسن اقبال،پاکستان اس وقت غیرمعمولی حالات سے گزررہاہے جہاں ضروری ہوگاوہاں نئے بل یا قوانین میں ترامیم لائی جائیں گی،وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال کی گفتگو

منگل 15 اپریل 2014 23:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل۔2014ء) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال نے کہاہے کہ وزیراعظم جلد سینیٹ میں آکرایوان کی اداسی دورکریں گے،پاکستان اس وقت غیرمعمولی حالات سے گزررہاہے جہاں ضروری ہوگاوہاں نئے بل یا قوانین میں ترامیم لائی جائیں گی، تحفظ پاکستان بل کا مقصد اپنے عوام کا تحفظ کرناہے اگراس کا غلط استعمال ہواتوملک میں جنگل کی آگ کی طرح خبر پھیل جائیگی اس لیے کوئی یہ نہ سمجھے کہ حکومت اس کا غلط استعمال کرے گی ،تحفظ پاکستان بل میں جہاں ترمیم کی گنجائش ہوئی ضرورکریں گے، حکومت اورفوج کے درمیان کوئی لڑائی نہیں ہے پہلے والی لڑائی سے سبق سیکھاہے اب یہ لڑائی دوبارہ نہیں ہوگی،امیدہے پاکستانی فوج بھی ملک کے آئین سے روگردانی نہیں کرے گی، جنگ وجدل ترقی کا راستہ نہیں ،مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل کا حل ممکن ہے،گزشتہ روز نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال نے کہاکہ نیاپاکستان میں صرف قانونی کی حکمرانی ہوگی ،حکومتی اقدامات کے باعث آج ملکی معیشت مضبوط ہوئی ،روپے کی قدرمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے،چین سے توانائی بحران کے خاتمے کے لیے مزید بیس ہزارمیگاواٹ بجلی کے حصول کے لیے بات چیت جاری ہے،جنوبی کوریا کے وزیراعظم نے 31سال بعد پاکستان کا دورہ کیاہے اورپاکستانی معیشت کو مزید مضبوط کرنے کے لیے تعاون کی پیش کش کی ہے،انہوں نے کہاکہ پاکستان اس وقت غیرمعمولی حالات سے گزررہاہے جہاں ضروری ہوگاوہاں نئے بل یا قوانین میں ترامیم لائی جاسکتی ہیں،انہوں نے کہاکہ تحفظ پاکستان بل کا مقصدانسانی حقوق کی خلاف ورزی یااس کا غلط استعمال کرنانہیں بلکہ اس کے ذریعے اپنے عوام کا تحفظ کیاجائے گااوراگر کہیں گنجائش ہے تو اس میں ترمیم لائی جاسکتی ہے ،احسن اقبال نے کہاکہ حکومت اورفوج کے درمیان کوئی لڑائی نہیں ہے پہلے والی لڑائی سے سبق سیکھاہے اب یہ لڑائی دوبارہ نہیں ہوگی اورامیدہے پاکستانی فوج اس ملک کے آئین سے روگردانی نہیں کرے گی،انہوں نے کہاکہ جنگ وجدل ترقی کا راستہ نہیں ہے مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل کا حل ممکن ہے،وفاقی وزیرنے کہاکہ بہت سے مسائل ورثے میں ملے جن سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم اہم منصوبوں میں مصروف ہیں،وزیراعظم جلدسینٹ میں آکرایوان کی اداسی دورکریں گے۔