افغانستان میں امریکی جاسوس طیارے کا میزائل حملہ،دوبچے اورایک خاتون ہلاک،جھڑپوں میں 14طالبان مارے گئے ،خوست میں جاسوس طیارے نے ایک مکان کو نشانہ بنایا،افغان حکام اورنیٹونے واقعے کو غلطی قراردے کر تفتیش شروع کردی،ملک کے مختلف صوبوں میں دوران آپریشن 19طالبان کو حراست میں لے لیاگیا، ہتھیار،دھماکہ خیزمواداوردیگر خطرناک موادبھی برآمدکرلیاگیا،افغان وزارت داخلہ

منگل 15 اپریل 2014 23:46

افغانستان میں امریکی جاسوس طیارے کا میزائل حملہ،دوبچے اورایک خاتون ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل۔2014ء) امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں دوبچے اورایک خاتون ہلاک ہوگئی جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا،حملے کے نتیجے میں مکان مکمل طورپر تباہ ہوگیا،ادھر افغان حکام اورنیٹونے واقعہ کوغلطی قراردیتے ہوئے اس کی تحقیقات شروع کردیں،ادھرافغان فورسزکے ملک بھر میں جاری آپریشن کے دوران14طالبان ہلاک اور11زخمی ہوگئے، آپریشن کے وران 19طالبان کو حراست میں بھی لیاگیا،طالبان کے قبضے سے بڑی تعدادمیں ہتھیار،دھماکہ خیزمواداوردیگر خطرناک موادبھی برآمدکرلیاگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ خوست کے گورنرکے ترجمان مبریززدران نے بتایاکہ واقعہ میرکورئی کے علاقے میں پیش آیاجہاں امریکی جاسوسن طیارے نے غلطی سے ایک مکان پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں دوبچے اورایک خاتون ہلاک ہوگئی ،انہوں نے بتایاکہ جاسوس طیارے نے مکان پر تین میزائل داغے جس کے نتیجے میں گھر بھی مکمل طورپر تباہ ہوگیا،ادھر نیٹونے میڈیاکو جاری بیان میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ایساغلطی سے ہوا،بیان میں کہاگیاکہ حکام حملے میں شہری ہلاکتوں کا جائزہ لے رہی ہے اورنیٹواس طرح کی ہلاکتوں کو انتہائی سنجیدگی سے لیتی ہے ،نیٹوترجمان نے بتایاکہ حملے میں دوبچے اورایک خاتون ہلاک ہوئی جبکہ ایک شخص اس میں زخمی ہوا،انہوں نے کہاکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ زخمی شخص کو مقامی اسپتال منتقل کردیاگیاہے ، واضح رہے کہ اس سے قبل پانچ مارچ کو امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں پانچ شہری ہلاکتں ہوئیں،دوسری جانب فغان وزارت داخلہ سے جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ گزشتہ روزافغان فورسزکے ملک بھر میں جاری آپریشن کے دوران14طالبان ہلاک اور11زخمی ہوگئے،بیان میں کہاگیاکہ آپریشن کے وران 19طالبان کو حراست میں بھی لیاگیا،طالبان کے قبضے سے بڑی تعدادمیں ہتھیار،دھماکہ خیزمواداوردیگر خطرناک موادبھی برآمدکرلیاگیا،بیان میں کہاگیاکہ آپریشن کابل،ننگرہار،قندھار،وردک ،لوغراورہلمندصوبے میں کیاگیا۔