الطاف حسین کے پاسپورٹ سے متعلق جواب وزارت داخلہ نے وزارت خارجہ کو بھیج دیا
منگل 15 اپریل 2014 23:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو پاسپورٹ جاری کرنے کے حوالے سے وزارت داخلہ نے وزارت خارجہ کو جواب بھیج دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے ارسال کردہ جواب میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو پاکستانی پاسپورٹ حاصل کرنے کے لئے پہلے سمندر پار پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنا ہوگا جبکہ شناختی کارڈ کے حصول کے مراحل پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں نادرا کے دفتر میں پورے ہوں گے جہاں کوائف کے اندراج کے علاوہ فنگرپرنٹس اور ڈیجیٹل تصویر بھی لی جائے گی۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے حصول کیلئے 4 اپریل کو درخواست دی تھی جس کی تصدیق کرتے ہوئے دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کرنا وزارت داخلہ کا کام ہے اور اس سلسلے میں پاکستانی سفارت خانوں کو ملنے والی درخواستیں وزارت داخلہ کو بھیجی جاتی ہیں جب کہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستانی پاسپورٹ اورشناختی کارڈ کے لئے متعدد مرتبہ درخواستیں دے چکا ہوں جو مسترد کردی گئیں۔(جاری ہے)
ان کاکہنا تھا میں پاکستانی ہوں اورہمیشہ رہوں گا اگر حکومت پاکستان نے پاسپورٹ اورشناختی کارڈ جاری نہیں کیا تو عدالتوں سے رجوع کروں گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.