جولوگ قانون کے سامنے خودکوسرنڈرکریں ان کیلئے عام معافی میں کوئی حرج نہیں،سردارمہتاب ، طالبان کیساتھ مذاکرات پیچیدہ عمل ہے ،کامیابی کے منتظرہیں،فاٹا کی مثال پشت کی دیوارجیسی ہے ،کسی صورت کمزور نہیں ہونے دینگے، میڈیا سے گفتگو

منگل 15 اپریل 2014 22:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل۔2014ء) گورنرخیبرپختونخوا سردار مہتاب احمدخان نے کہاہے کہ فاٹامیں امن وآمان کاقیام اورترقی اولین ترجیح ہے،جولوگ قانون کے سامنے خودکوسرنڈرکرے انکے کے لئے عام معافی میں کوئی حرج نہیں۔

(جاری ہے)

گورنرہاؤس میں حلف لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار مہتاب احمدخان کاکہنا تھا کہ ملک کوآمن کاگہوار بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے،قبائلی علاقوں کی ترقی اورامن وامان کاقیام ہماری اولین ترجیح ہوگی،انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات ایک پیچیدہ عمل ہے ،کامیابی کے منتظرہے،فاٹا کی مثال پشت کی دیوارجیسی ہے اورپشت کوکسی صورت کمزور نہیں ہونے دیں گے۔

سردار مہتاب نے مزید کہا کہ فاٹا کی ترقی کیلئے ٹائم لائن دیں گے اورانتظامیہ میں مخلص اوردیانت دار لوگ لائیں گے،خون کی ہولی کادورختم ہونا چاہیئے،فاٹا کوامن کاگہوارہ بنائیں گے،انکاکہنا تھا کہ فاٹا کوسنٹرل ایشیاء کیساتھ گیٹ وے بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :