وزیراعظم نواز شریف نے مختار احمد کو چیئرمین ایچ ای سی تعینات کرنے کی منظوری دیدی

منگل 15 اپریل 2014 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے مختار احمد کو چیئرمین ایچ ای سی تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے 15 روز کے اندر چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کرنے کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم محمد نواز شریف نے مختار احمد کو چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے پندرہ روز میں چیئرمین ایچ ای سی کی تقرری کا حکم دیا تھا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ یقین دہانی کے باوجود تقرری نہ ہونا عدالت کی توہین ہے۔ عدالت نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمشن غیر واضح پالیسی پر چل رہا ہے ، یقین دہانی کے باوجود چیئرمین کی تقرری نہ ہونا عدالت کی توہین ہے۔

متعلقہ عنوان :