وزیراعظم نوازشریف آرمی کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں 19 اپریل کو شرکت کریں گے، وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ون آن ون ملاقات متوقع ، موجودہ ملکی سکیورٹی امورپر بات ہوگی

منگل 15 اپریل 2014 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل۔2014ء) وزیراعظم نوازشریف آرمی کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں 19 اپریل کو شرکت کریں گے،ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ون آن ون ملاقات متوقع ہے جس میں موجودہ ملکی سیکورٹی اور دیگر امور پر بات ہوگی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے آرمی کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت کی دعوت کو وزیراعظم نے قبول کیا ،ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم 19 اپریل کو کاکول میں پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت کریں گے،تقریب میں آرمی چیف سے وزیر اعظم کی ون آن ون ملاقات متوقع ہے جس میں ملکی سلامتی کی صورت حال اور دیگر اہم امور زیربحث آسکتے ہیں، ذرائع کا کہناہے کہ طویل عرصے بعد کسی بھی وزیراعظم کو پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے،ذرائع کے مطابق 19 اپریل سے پہلے بھی آرمی چیف اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہونے کا امکان ہے ۔