کراچی اسٹاک ایکسچینج میں محدود پیمانے پر تیزی ، سرمایہ کاری مالیت میں9ارب49کروڑروپے سے زائدکا اضافہ،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس1.64پوائنٹس اضافے سے29095.77پوائنٹس پر بند ہوا

منگل 15 اپریل 2014 22:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کومحدود پیمانے پر تیزی رہی تاہم کے ایس ای 100انڈیکس 29000پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر مستحکم رہا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں9ارب49کروڑروپے سے زائدکا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت30.81فیصد زائد جبکہ50.82فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 28853پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کی گیا۔ بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے آئل ،بینکنگ اورسیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی اور مندی کے اثرات زائل ہوگئے تاہم اتارچڑھاوٴ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس1.64پوائنٹس اضافے سے29095.77پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر362کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے152کے کمپنیوں کے بھاوٴ میں اضافہ184کمپنیوں کے بھاوٴ میں کمی جبکہ26کے حصص میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں9ارب49کروڑ62لاکھ 86 ہزار558 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر70کھرب9ارب34کروڑ48لاکھ97ہزار2روپے ہوگئی ۔

منگل کو کاروباری سرگرمیاں38کروڑ66لاکھ 65ہزار740شیئرز رہیں جوپیر کے مقابلے میں9 کروڑ10لاکھ92 ہزار740شیئرززائد ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت486.50روپے اضافے سے10430.00روپے،باٹا پاک کے حصص کی قیمت144.90روپے اضافے سے3399.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی صنوفائی ایونٹس کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت56.46روپے کمی سے1072.80روپے جبکہ فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت28.51روپے کمی سے705.33روپے پر بند ہوئی ۔

منگل کولافریج پاک کی سرگرمیاں3کروڑ10لاکھ 73ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت23پیسے اضافے سے13.95روپے اورپیس پاک کی سرگرمیاں3کروڑ5لاکھ 72ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت11پیسے اضافے سے5.19روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30انڈیکس48.07پوائنٹس کمی سے20310.83پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس251.27پوائنٹس کمی سے46795.04جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس35.10پوائنٹس اضافے سے 21801.08پوائنٹس پر بند ہوا