لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ،ایل ایس ای 25 انڈیکس40.09پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5440.36 پر بند ہوا

منگل 15 اپریل 2014 22:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روزتیزی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس40.09پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5440.36 پر بند ہوا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر98کمپنیوں کا کاروبارہوا۔29کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،18کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ51کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔مارکیٹ میں کل34لاکھ31 ہزار800حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے 8 لاکھ 7 ہزار حصص۔این آئی بی بنک لمیٹڈ کے4لاکھ79 ہزار حِصص۔جبکہ لفارج پاکستان سیمنٹ لمیٹڈ کے4 لاکھ39ہزار500 حِصص فروخت ہوئے۔سب سے زیاد ہ اضافہ اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت1.85روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت6.65 روپے کم ہو گئی۔