سردارمہتاب احمدخان نے گورنرخیبرپختونخوا کے عہدے کاحلف اٹھالیا،چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس مظہرعالم میاں خیل نے عہدے کاحلف لیا ۔ تفصیلی خبر

منگل 15 اپریل 2014 21:28

سردارمہتاب احمدخان نے گورنرخیبرپختونخوا کے عہدے کاحلف اٹھالیا،چیف ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل۔2014ء) سردارمہتاب احمدخان نے گورنرخیبرپختونخوا کے عہدے کاحلف اٹھالیا،چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس مظہرعالم میاں خیل نے سردار مہتاب سے انکے عہدے کاحلف لیاگورنرہاوس پشاورمیں حلف برداری کی پروقارتقریب منعقد ہوئی ،تقریب میں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف،وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان ،مولانا سمیع الحق ،وزیراعظم کے مشیر انجینئرامیرمقام ،مسلم لیگ ن کے صدر کے صوبائی صدرپیر صابرشاہ،ن لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل اقبال ظفرجھگڑا اورقومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمدخان شیرپاؤ نے شرکت کی ،تقریب حلف برداری میں اراکین اسمبلی ،وزراء اوراعلی سرکاری حکام نے بھی شرکت کی

متعلقہ عنوان :