پنجاب میں سی این جی فراہمی کے دورانیے میں مزید اضافہ ممکن نہیں ‘ ایم ڈی سوئی گیس ،سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی کے اثرات کے حوالے سے کل وزارت کو رپورٹ پیش کی جائیگی

منگل 15 اپریل 2014 19:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل۔2014ء) ایم ڈی سوئی ناردرن عارف حمید نے کہا ہے کہ پنجاب میں سی این جی فراہمی کے دورانیے میں مزید اضافہ ممکن نہیں اورآل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مطالبے کو پورا نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں ایم ڈی سوئی ناردرن عارف حمید نے کہا کہ بہت مشکل سے سی این جی سیکٹر کو ہفتے میں 6دن 6گھنٹے اور اتوار کے روز 18گھنٹے گیس فراہم کر رہے ہیں۔سوئی ناردرن کے سسٹم میں اتنی گیس نہیں کہ سی این جی سیکٹر کیلئے گیس فراہم کے دورانیے میں اضافہ کیا جاسکے۔ ذرائع کے مطابق ایس این جی پی ایل کے حکام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی کے اثرات کے حوالے سے کل وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کو اپنی رپورٹ پیش کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :