صوبہ سندھ میں آئندہ بلدیاتی انتخابات اور عام انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرائے جائیں ،سندھ اسمبلی کی قرارداد

منگل 15 اپریل 2014 19:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل۔2014ء) سندھ اسمبلی نے منگل کو ایک قرار داد کثرت رائے سے منظور کرلی ، جس میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان صوبہ سندھ میں آئندہ بلدیاتی انتخابات اور عام انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرائے ۔

(جاری ہے)

یہ قرار داد پاکستان تحریک انصاف کے رکن خرم شیر زمان نے پیش کی تھی ۔ قرار داد اس وقت پیش کی گئی ، جب ایم کیو ایم کے ارکان اپنی تحریک التواء ملتوی ہونے پر احتجاج اور شور شرابہ کرر ہے تھے ۔