کنگ خان بھی مسٹرپرفیکٹ کے نقش قدم پر چلنے لگے

منگل 15 اپریل 2014 18:00

کنگ خان بھی مسٹرپرفیکٹ کے نقش قدم پر چلنے لگے

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء) ہدایت کار و پروڈیوسر فرح خان کی فلم ’’ہیپی نیوایئر‘‘ کے صرف ایک گانے پر7 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عامر خان کی فلم ’’دھوم تھری‘‘ کا ایک گانا 5 کروڑ کے بجٹ سے بنایا گیا جو مہنگا ترین گانا تھا اب اداکار شاہ رخ بھی اداکار عامر خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فلم ’’ہیپی نیو ایئر‘‘ میں 7 کروڑ کے بجٹ سے ایک مہنگا گانا ریکارڈ کرائیں گے اور اداکار عامر خان کا بھی ریکارڈ توڑ دیں گے۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار دپیکا پڈوکون، بومن ایرانی، ابھیشک بچن، سونوسود اور ویوان شاہ شامل ہیں جب کہ فلم 23 اکتوبر کو سینما گھروں کو زینت بنے گی۔