سادہ لباس اہلکار کارکنوں کو مسلسل گرفتار کرکے لاشیں پھینک رہے ہیں، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
منگل 15 اپریل 2014 17:55
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ شہر میں سادہ لباس اہلکار ان کے کارکنوں کو مسلسل گرفتار کرکے تشدد زدہ اور گولیوں سے چھلنی لاشیں پھینک رہے ہیں۔کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی استحکام لانے کےلئے ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کیا جائے تاکہ کراچی میں امن قائم ہو اور معاشی بہتری آئے لیکن صورتحال یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ شہر میں سادہ لباس اہلکار جن کی گاڑیوں پر کوئی نمبر پلیٹ نہیں ہوتی وہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو نہ صرف مسلسل گرفتار کررہے ہیں بلکہ انہیں بدترین تشدد کا نشانہ اور بعض اوقات کراچی کے مضافاتی علاقوں میں ان کی تشدد زدہ اور گولیوں سے چھلنی لاشیں پھینک دی جاتی ہیں۔
(جاری ہے)
حیدرعباس رضوی نے کہا کہ اب تک ایم کیوا یم کے 46 کارکنوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے لیکن سمجھ میں نہیں آتا کہ انہیں زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا، اس حوالے سے جب قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس سے لاعلمی اور لاتعلقی کا اظہار کیا۔ یہ صورتحال نہایت پریشان کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں نے ایم کیو ایم کے 21 کارکنوں کو حراست میں لیا لیکن انہیں بھی ابھی تک عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔
لاپتہ کارکنوں سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں بھی ایم کیو ایم کی پٹیشنز موجود ہیں لیکن شائد عدالتیں بھی اس ضمن میں فوری انصاف فراہم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں جس کی کراچی اور سندھ کے عوام ان سے توقع رکھتےہیں۔حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ کراچی کی پولیس، رینجرز اور دیگر انٹیلی جنس ادارے ان لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے میں کیوں کامیاب نہیں ہوسکے جو سادہ لباس اور بڑی بڑی گاڑیوں میں لوگوں کو گرفتار کررہے ہیں، ہم مسلسل شکایت کررہے ہیں اگر سادہ لباس اہلکاروں کا سیکیورٹی اداروں سے کوئی تعلق نہیں تو انہیں گرفتار کیا جائے۔
انہوں ںے کہا کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اس بات کا یقین دلایا تھا کہ کوئی سادہ لباس اہلکار کسی کو گرفتار نہیں کرے اگر گرفتار کیا گیا تو اس کی پوری تفصیلات اور گرفتاری کی وجہ بتائی جائے گی لیکن وزیر داخلہ کی ہدایت پر بھی کان نہیں دھرے گئے اور صورتحال جوں کی توں ہے۔حیدر عباس رضوی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی امن و امان کی بدترین صورتحال سے دوچار ہے یہاں آئے روز بینک ڈکیتیاں، اغوا برائے تاون، بھتہ خوری اور بینکوں کے لاکرز توڑے جارہے ہیں جب کہ مہاجر پروفیشنلز کو چن چن کو ٹارگٹ کیاجارہا ہے، ہمارے ان لوگوں کو مارا جارہا ہے جو بہترین صلاحیتیں رکھتے ہیں۔
ہم وزیراعظم نواز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار، ڈی جی رینجرز میجر رضوان، آئی جی سندھ اقبال محمود اور کراچی پولیس چیف شاہد حیات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تمام سادہ لباس اہلکار جو ان غیر قانونی کارروائیوں میں ملوث ہیں ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور ان کے ہاتھوں ہمارے شہید کارکنوں کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے جب کہ لاپتہ کارکنوں کو بازیاب کرانے میں مدد کی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.