بجلی چوروں کے خلاف بولنے پرکچھ لوگوں کو بخار چڑھ جاتا ہے، عابد شیر علی

منگل 15 اپریل 2014 17:16

بجلی چوروں کے خلاف بولنے پرکچھ لوگوں کو بخار چڑھ جاتا ہے، عابد شیر علی

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء) وزیرمملکت برائے بجلی و پانی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ ملک سے بجلی چوری کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے لیکن جب بجلی چوروں کے خلاف بات کرتا ہوں تو کچھ لوگوں کو بخار چڑھ جاتا ہے۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کے قانون کا اطلاق پورے ملک میں لاگو ہو گا، جو لوگ بل ادا کریں گے انہیں بجلی دی جائے گی اور جو بجلی چوری کریں گے انہیں اس کی فراہمی روک دی جائے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے تمام نا دہندگان کو نوٹس بھی بھجوا دیئے ہیں، اس کے علاوہ 90 فیصد سے زیادہ بجلی چوری والے علاقوں کے فیڈرز بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ ہم نے پورے ملک کو یکساں بجلی فراہم کرنی ہے اور خیبر پختون خوا کو بھی بجلی کا ایک بہتر نظام فراہم کرنا ہے، نہیں چاہتے کہ بجلی چوروں کی سزا دوسرے لوگوں کو دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہنگو سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی خیا ل زمان اوزکزئی نے خود اعتراف کیا کہ ان کے حلقے میں 90 فیصد بجلی چوری ہوتی ہے اور انہوں نے مجھ سے درخواست کی کہ بجلی کے میٹر فراہم کئے جائیں تاکہ بجلی چوری کا خاتمہ کیا جا سکے جس پر پیپکو حکام کو حکم دیا گیا کہ وہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کے حلقے میں جائیں اور وہاں پر بجلی چوری کو ختم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :