سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر ہوتی کے بھائی کو گرفتارکرلیا گیا

منگل 15 اپریل 2014 16:11

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر ہوتی کے بھائی کو گرفتارکرلیا ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء) اسلحہ اسکینڈل کیس میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی کے بھائی غزن خان ہوتی کو ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مظہر عالم میاں خیل کی سربراہی میں اسلحہ اسکینڈل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے امیر غزن خان ہوتی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا جس کے بعد نیب نے انہیں حراست میں لے لیا جب کہ عدالت نے سابق آئی جی ملک نوید اور امیرغزن ہوتی کے برادر نسبتی رضاعلی خان کی بھی درخواست ضامنت مسترد کردی۔

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ہوتی کے بھائی غزن خان ہوتی پرالزام ہے کہ انہوں نے اسلحہ خریداری اسکینڈل میں 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کی بھاری رقم کمیشن کے طور پر لی۔ عدالت نے گزشتہ سماعت کے دوران غزن ہوتی کی عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے نیب کو تاحکم ثانی ان کی گرفتاری سے روک دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :