الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کیلئے مزید وقت مانگ لیا

منگل 15 اپریل 2014 16:11

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کیلئے مزید وقت مانگ لیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء) الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کر دی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں کے لئے چھ ماہ کا وقت درکار ہو گا۔ سپریم کورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو پانچ ماہ میں حلقہ بندیوں کے لیے قانون سازی مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔

فیصلے کے تحت قانون سازی کے بعد الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کے لیے پینتالیس روز کا وقت دیا گیا تھا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حلقہ بندیوں کے لیے پینتالیس دن کے بجائے چھ ماہ کا وقت دیا جائے۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پندرہ نومبر تک بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے اپنے فیصلے میں حلقہ بندیوں کا اختیار حکومت سے لے کر الیکشن کمیشن کو دے دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کر دی۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں کے لئے چھ ماہ کا وقت درکار ہو گا۔ سپریم کورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو پانچ ماہ میں حلقہ بندیوں کے لیے قانون سازی مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔

فیصلے کے تحت قانون سازی کے بعد الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کے لیے پینتالیس روز کا وقت دیا گیا تھا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حلقہ بندیوں کے لیے پینتالیس دن کے بجائے چھ ماہ کا وقت دیا جائے۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پندرہ نومبر تک بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں حلقہ بندیوں کا اختیار حکومت سے لے کر الیکشن کمیشن کو دے دیا تھا۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/218870#sthash.FjDpf6AA.dpuf

متعلقہ عنوان :