معجزانہ طور پر بچ جانیوالے زین کی حالت سنبھلنے لگی

منگل 15 اپریل 2014 16:11

معجزانہ طور پر بچ جانیوالے زین کی حالت سنبھلنے لگی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء) مری میں قاتلانہ حملے میں معجزانہ طور پر بچ جانیوالے 7 سالہ بچے زین کی حالت سنبھلنا شروع ہو گئی۔ چلڈرن اسپتال کے ڈاکٹروں نے بچے کا وینٹی لیٹر اتار دیا تاہم زین کو مزید کچھ دن انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا جائیگا۔ مری کے علاقے تریٹ چوکی کے قریب واقع جنگل میں ماموں کے ہاتھوں قتل ہونیوالے تین بچوں میں سے بچ جانے والے سات سالہ زین کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں نے گزشتہ روز تین گھنٹے کے طویل آپریشن کے ذریعے زین کی سانس، خوراک اور خون فراہمی کی نالیاں جوڑی تھیں۔ آپریشن کے بعد زین کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زین کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔ واضح رہے زین اور اس کے دو بھائیوں کو پندرہ فٹ گہری کھائی میں گردنیں کاٹ کر کے پھینکا گیا تھا۔

معجزانہ طور پر بچ جانیوالے زین کی حالت سنبھلنے لگی