ورلڈ ٹی 20 میں مشکوک افراد کی سرگرمیوں کا انکشاف
منگل 15 اپریل 2014 15:36
ڈھاکا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء) آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے دوران بنگلا دیش میں مشکوک افراد کی سرگرمیوں کا انکشاف ہوا ہے۔مبینہ بھارتی بکی کو پولیس نے تیسری مرتبہ دھر لیا، اس بار بھی جوئے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا، قبل ازیں اتانو دتا 2بار ضمانت پر حوالات سے باہر آچکا، پولیس کے مطابق اس کا تعلق بھارت کے بڑے بیٹنگ سنڈیکیٹ سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق اتانو دتا کئی مرتبہ بنگلا دیش آچکا اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے، اسے مقامی پولیس نے ایک ماہ سے بھی کم وقت میں اب تیسری مرتبہ حراست میں لے لیا،اس بار اتانو کی بنگلا دیش آمد اس وقت ہوئی جب سری لنکن ٹیم یہاں ٹور پر آئی،اس کے بعد بکی نے یہیں پر ڈیرے ڈال دیے، ایشیا کپ کے بعد وہ ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے دوران بھی مشکوک سرگرمیوں میں ملوث رہا، اس بار بھی اسے اسی بنیاد پر گرفتار کیا گیا، پولیس نے سیکشن 54 کے تحت اسے حراست میں لیا جس کے لیے وارنٹ گرفتاری کی ضرورت نہیں ہوتی۔(جاری ہے)
اس سے قبل بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے دوران ایک اور مشکوک بھارتی درگا پرشاد کو اسٹیڈیم سے بیدخل کیا گیا تھا، اتانو دتا گذشتہ تین برس سے باقاعدگی سے بنگلا دیش کے دورے کررہا ہے، وہ پہلی مرتبہ یہاں پر ورلڈ کپ 2011 میں آیا تھا، اس سے بی پی ایل کے دوران بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی چیف نے مشکوک سرگرمیوں پر پوچھ گچھ بھی کی مگر کوئی ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے اسے چھوڑ دیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پہلی بار جب اتانو کو 21 مارچ کو چھوڑا گیااس کے بعد فون کالز ریکارڈ کی جاتی رہیں جس سے کافی شواہد جمع ہوگئے، پہلی بار شیر بنگلا اسٹیڈیم میں جاسوسوں کی اطلاع پر گرفتارہونے والا اتانو دوسری مرتبہ سرحدی علاقے بیناپول میں پکڑا گیا، وہ وہاں سے سرحد پار کرکے اپنے ملک میں داخل ہونا چاہتا تھا، پھر اس کی 6 اپریل کو ضمانت ہوگئی تھی، اب وہ تیسری مرتبہ پولیس کی حراست میں آ گیااور اس بار بچنا بظاہر مشکل دکھائی دے رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.