لاپتہ افراد کیس، سپریم کورٹ نے پنجاب فرانزک لیب کو نوٹس جاری کر دیا

منگل 15 اپریل 2014 14:53

لاپتہ افراد کیس، سپریم کورٹ نے پنجاب فرانزک لیب کو نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء) سپریم کورٹ نے بلوچستان کے لاپتہ افراد کیس میں ملوث آرمی افسران کےخلاف کارروائی سے متعلق وزارت دفاع سے رپورٹ طلب کر لی۔ جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے بلوچستان بدامنی کیس کی سماعت کی۔ عدالت عظمی نے لاپتہ افراد کیس میں ملوث آرمی افسران کے خلاف کارروائی کی تفصیل طلب کر لی۔

عدالت نے حکم دیا کہ وزارت دفاع چھ مئی تک رپورٹ جمع کرائے جس میں بتایا جائے کہ ملوث آرمی افسران کےخلاف آرمی ایکٹ کے تحت اب تک کیا کارروائی ہوئی۔ خضدار میں اجتماعی قبر سے ملنے والی تیرہ لاشوں کی ڈی این اے رپورٹ بھی عدالت میں پیش کر دی گئی۔ ڈی این اے رپورٹ میں لاشوں کی شناخت کے لیے چار سے پانچ ماہ کا وقت مانگا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس ناصر الملک نے ریمارکس دیے کہ ہم نے پنجاب کی فرانزک لیب سے متوازی ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ مانگی تھی سمجھ سے بالاتر ہے کہ شناخت کے لیے اتنا طویل عرصہ کس لیے درکار ہے۔

سپریم کورٹ نے پنجاب فرانزک لیب کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے پنجاب فرانزک لیب کے کسی بھی سینئر افسر کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت چھ فروری تک ملتوی کر دی۔

سپریم کورٹ نے بلوچستان کے لاپتہ افراد کیس میں ملوث آرمی افسران کےخلاف کارروائی سے متعلق وزارت دفاع سے رپورٹ طلب کر لی۔



اسلام آباد: (دنیا نیوز) جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے بلوچستان بدامنی کیس کی سماعت کی۔ عدالت عظمی نے لاپتہ افراد کیس میں ملوث آرمی افسران کے خلاف کارروائی کی تفصیل طلب کر لی۔ عدالت نے حکم دیا کہ وزارت دفاع چھ مئی تک رپورٹ جمع کرائے جس میں بتایا جائے کہ ملوث آرمی افسران کےخلاف آرمی ایکٹ کے تحت اب تک کیا کارروائی ہوئی۔

خضدار میں اجتماعی قبر سے ملنے والی تیرہ لاشوں کی ڈی این اے رپورٹ بھی عدالت میں پیش کر دی گئی۔ ڈی این اے رپورٹ میں لاشوں کی شناخت کے لیے چار سے پانچ ماہ کا وقت مانگا گیا ہے۔ جسٹس ناصر الملک نے ریمارکس دیے کہ ہم نے پنجاب کی فرانزک لیب سے متوازی ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ مانگی تھی سمجھ سے بالاتر ہے کہ شناخت کے لیے اتنا طویل عرصہ کس لیے درکار ہے۔ سپریم کورٹ نے پنجاب فرانزک لیب کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے پنجاب فرانزک لیب کے کسی بھی سینئر افسر کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت چھ فروری تک ملتوی کر دی۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/218865#sthash.Hpq8GEuL.dpuf