پینسٹھ سالہ بجلی چوری کی عادت جلد ختم نہیں کی جا سکتی، خواجہ آصف

منگل 15 اپریل 2014 14:53

پینسٹھ سالہ بجلی چوری کی عادت جلد ختم نہیں کی جا سکتی، خواجہ آصف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کہتے ہیں بجلی چوروں کیخلاف سخت اقدامات کر رہے ہیں۔ بجلی چوری اور نادہنگان میں صوبائی حکومتیں اور بڑے ادارے شامل ہیں۔ پاک چائنہ ورکنگ گروپ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا کہ ایک سال میں گردشی قرضے اور لائن لاسز کا خاتمہ ممکن نہیں، بجلی چوری کی پینسٹھ سالہ عادت ایک سال میں ختم نہیں کی جا سکتی، بجلی چوروں کیخلاف سخت اقدامات کر رہے ہیں، جہاں بجلی چوری ہو رہی ہے وہاں کنکشن منقطع کر دینگے، بجلی چوری اور نادہنگان میں صوبائی حکومتیں اور بڑے ادارے شامل ہیں۔

نادہندہ صوبوں کے بجلی کے واجبات فیڈرل ایڈجسٹمنٹ سے منہا کرینگے، انہوں نے بتایا کہ رواں سال چین سات ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے شروع کرے گا۔

(جاری ہے)

یہ منصوبے دو ہزار سترہ میں مکمل ہو جائیں گے۔ اس سے قبل پاک چائنہ انرجی ورکنگ گروپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی کی پیداوار میں اضافہ کرنے کی پوزیشن میں آ چکی ہے، بجلی کی طلب و رسد کے فرق کو کم کر کے انرجی سکیورٹی یقینی بنائینگے، انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری حکومت کی اولین ترجیح ہے، کوئلے، ہوا، سورج اور پانی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :