اداکارہ پائل چوہدری اور شانزہ کے درمیان ٹھن گئی

منگل 15 اپریل 2014 14:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء) اداکارہ پائل چوہدری اور شانزہ کے درمیان ٹھن گئی ، پائل چوہدری نے شانزہ کو اسٹیج ڈرامے سے آؤٹ کرنے کی سازشیں شروع کر دیں ۔ ذرائع کے مطابق الحمرا ہال lمیں جاری اسٹیج ڈرامہ ” ٹبر ویلیاں دا “ میں ڈرامہ بین شانزہ کی پرفارمنس کو بے حد پسند کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اداکارہ شانزہ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھ کر اداکارہ پائل چوہدری نے ان کو ڈرامے کی کاسٹ سے باہر کرنے کی سازشیں شروع کر دی ہیں ۔

دونوں اداکاراؤں کے درمیان سرد جنگ جاری ہے ۔ اس حوالے سے اداکارہ شانزہ نے کہا ہے کہ میری کسی سے کوئی رقابت بازی نہیں اور نہ ہی میں کسی سے حسرت کرتی ہوں ۔ اگر کوئی میرے بارے میں برا سوچتا ہے تو مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے ۔ دوسری جانب جب اداکارہ پائل چوہدری کا موقف معلوم کرنے کیلئے رابطہ کیا گیا تو ان کا موبائل آف تھا ۔

متعلقہ عنوان :