پی ایچ ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل لاہور میں ہوگا

منگل 15 اپریل 2014 14:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس (آج) بدھ کو پی ایچ ایف کانفرنس روم، نیشنل ہاکی سٹیڈیم، لاہور میں ہوگا۔

(جاری ہے)

پی ایچ ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول چوہدری کریں گے۔ اجلاس میں مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پی ایچ ایف کے سیکرٹری جنرل رانا مجاہد علی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :