اداکار ٹام کروزکی فلم”ایج آف ٹومارو“کانیا کلپ جاری

منگل 15 اپریل 2014 13:49

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء) ہالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکار ٹام کروزکی سائنس فکشن فلم”ایج آف ٹومارو“کانیا کلپ جاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکار ڈو لیمان کی یہ فلم جاپانی ناول”آل یو نیڈ از کِل“سے ماخوذ ہے جس میں ٹام کروز کے ساتھ ایملی بلنٹ،بل پاکسٹن،کک گیوری،جیریمی پیون اور جوناس آرمسٹرانگ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈانٹے ہارپر کے تحریر کردہ ایج آف ٹومارو کے اسکرین پلے کواِیرون اسٹوف نے پروڈیوس کیا ہے جس کی کہانی ایک ایسے فوجی کے گردد گھومتی ہیں جسے اچانک خلائی مخلوق کیساتھ جاری جنگ کیلئے میدان میں اْتار دیا جاتا ہے اور لڑتے لڑتے وہ خلائی مخلوقات کیخلاف تما م داوٴ پیچ /حربے اپنانے میں ماہر ہوجاتا ہے۔ویلج روڈ شو پکچرز کے اشتراک سے بننے والی یہ فلم ایج آف ٹومارو وارنر برادر کے تحت رواں سال30مئی کو برطانوی اور6جون کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :