سابق برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکہم سے چھینا گیا اسٹائلش مین کا خطاب بیٹی نے حاصل کرلیا

منگل 15 اپریل 2014 13:49

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء) گزشتہ دنوں ایک فیشن ٹی وی چینل کی مرتب کردہ فہرست میں ہالی وڈ کے معروف گلوکار اور اداکار جسٹن ٹمبرلیک نے سابق برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکہم سے دنیا کے سب سے اسٹائلش مین کا خطاب چھین لیا تھا۔ لیکن اب باپ سے چھینے گئے خطاب کو بیٹٰی نے حاصل کر لیا۔سابق گلوکارہ اور فیشن ڈیزائنر وکٹوریہ بیکھم اور سابق فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم کی صاحبزادی ہارپر نے اسٹائلش سیلیبریٹی چائلڈ ہونے کا اعزاز جیت لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرنیشنل شو برانڈ کے تحت کئے گئے سروے میں ہالی وڈ کے مشہور اداکاروں کے بچے شامل تھے۔ جس میں ڈیوڈ بیکھم اور وکٹوریہ بیکھم کی صاحبزادی ہارپر نے بازی جیت لی ۔ رپورٹ کے مطابق ہارپر کی عمر دو سال ہے اور وہ ابھی سے اپنے والدین کی طرح ڈیزائنر ڈریسز پہنتی ہیں۔اس لسٹ میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہارپر کے دونوں بڑے بھائی بروکلن اور رومیو ہیں جبکہ چوتھے نمبر پر ہالی وڈ اسٹار ٹام کروز اور کیٹی ہومز کی صاحبزادی سوری کروز ہیں۔پانچویں نمبر پر اداکار ول اسمتھ کی بیٹی ولو جبکہ اس ٹاپ ٹین لسٹ میں چھٹے نمبر پر ایک بار پھر ڈیوڈ اور وکٹوریہ کے تیسرے صاحبزادے کروز ہیں۔

متعلقہ عنوان :