اسلام آباد میں بینک ڈکیتی، مزاحمت پر ڈاکووؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

منگل 15 اپریل 2014 12:11

اسلام آباد میں بینک ڈکیتی، مزاحمت پر ڈاکووؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء) تھانہ گولڑہ میں بینک ڈکیتی کے بعد فرار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کی حدود میں واقع ایک نجی بینک میں 4 مسلح افراد داخل ہوئے اور انہوں نے وہاں موجود افراد کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے لوٹ لئے، ڈکیتی کے دوران وہاں موجود کسی شخص نے پولیس کو اطلاع کردی۔

ڈاکو رقم سمیٹ کر فرار ہورہے تھے کہ پولیس آن پہنچی، پولیس کو دیکھ کر ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تاہم فائرنگ کی زد میں آکر ابرار نامی پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی گئی ہے جبکہ اس سلسلے میں بینک میں نصب کیمروں کی فوٹیج اور دیگر شواہد بھی حاصل کرلئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :