وسیم اکرم کا آئی پی ایل میں پاکستان کیلئے دل مچلنے لگا
منگل 15 اپریل 2014 12:03
ابو ظبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء) سابق کپتان وسیم اکرم آئی پی ایل سے پاکستانی پلیئرز کی مسلسل دوری پر صدمے کا شکار ہیں۔ انھوں نے اسے شائقین کے ساتھ ناانصافی قرار دیا، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کرکٹرز پر بھی ایونٹ کے بند دروازے کھلنے چاہئیں، پاک بھارت کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کیخلاف یا ساتھ کھیلتا ہوا دیکھنے کیلیے شائقین بیتاب رہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے بات چیت میں کیا۔
وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستانی پلیئرز کو انڈین پریمیئر لیگ سے دور رکھنا دراصل کرکٹ سے محبت کرنے والوں کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا ہے، جب بھی پاک بھارت پلیئرز ایک ساتھ یا پھر ایک دوسرے کیخلاف کھیلتے ہیں تو بہت بڑا کراؤڈ یہ مقابلے دیکھنے کیلیے اسٹیڈیمز کا رخ کرتا ہے، مجھے امید ہے کہ مستقبل قریب میں پاکستانی پلیئرز آئی پی ایل میں کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے کیونکہ ہمارے پاس بہترین ٹیلنٹ موجود ہے۔(جاری ہے)
اس مرتبہ آئی پی ایل کا ابتدائی حصہ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جارہا ہے، اگر اس میں سعید اجمل کھیل رہا ہوتا تو یہ اس کے لئے بہترین کنڈیشنز تھیں، عمر اکمل، عمر گل اور شاہد آفریدی کے یہاں پر کھیلنے کا بھی بہت بڑا اثر پڑتا، یہ اب ان کا اپنا ہوم گراؤنڈ بنا ہوا ہے، اب دیکھتے ہیں کہ دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز اس حوالے سے کیا فیصلہ کرتے ہیں، ویسے بھی کھیلوں اور سیاست کو آپس میں ملانا اچھا نہیں ہوتا۔
وسیم اکرم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بولنگ کنسلٹنٹ ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یو اے ای کی کنڈیشنز ہماری ٹیم کیلیے فائدہ مند ثابت ہوں گی، یہاں بھی گیند سیدھی بیٹ پر ہی آئے گی جو ٹوئنٹی 20 فارمیٹس کیلیے کافی بہتر ہے، اس طرز میں لوگ چھکے چوکے اور وکٹوں کو گرتے ہوا دیکھنے کیلیے آتے ہیں، وسیم اکرم نے مزید کہا کہ یو اے ای میں بولنگ مختلف لینتھ سے کرائی جاتی اور وکٹوں کا مزاج قدرے الگ ہے، انھوں نے جنوبی افریقی آل راؤنڈر جیک کیلس کو نائٹ رائیڈرز کا اہم پلیئر قرار دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
-
محمد رضوان کے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ سے محروم ہونے کا امکان
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ میں دلچسپ مقابلے جاری، (کل) مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے
-
ارسلان ایش ویزا مسائل کے باعث دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم
-
آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.