بھارتی انتخابات، بی جے پی آگے، ابتدائی سروے کے نتائج

منگل 15 اپریل 2014 11:48

بھارتی انتخابات، بی جے پی آگے، ابتدائی سروے کے نتائج

نیو دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء) بھارتی میڈیا کے سروے کے مطابق بی جے پی ملک بھر میں دو سو نشستیں جیت چکی ہے جبکہ کانگریس کو بری طرح شکست ہو سکتی ہے بھارتی لوک سبھا کے انتخابات کا چوتھا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔ سروے نتائج کے مطابق پارلیمان کی پانچ سو تینتالیس نشستوں میں سے دو سو پر بی جے پی قابض ہو چکی ہے۔ گجرات میں، تئیس ، مدھیا پردیش میں چھبیس، راجھستان میں اکیس سیٹیں بی جے پی جیت چکی ہے۔

(جاری ہے)

اترپردیش جہاں گزشتہ انتخابات میں کانگریس کو واضح کامیابی حاصل ہوئی تھی رواں سال صرف چار نشستیں جبکہ بی جے پی بیالیس نشستیں حاصل کر چکی ہے۔ بہار، چھتیس گڑھ، جھاڑکنڈ، ہریانہ، مغربی بنگال، مہاراشٹرا میں بھی ابھی تک بی جے پی کو برتری حاصل ہے تاہم ابھی انتخابات کے پانچ مراحل کے لیے ووٹنگ ہونا باقی ہے۔ ادھر بھارتی جنتا پارٹی کے صدر راج ناتھ سنگھ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے بی جے پی کا ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں حکومتی پالیسی میں تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں۔ انہوں نے کہا کسی بھی تنازعے کی صورت میں بھارت ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے میں پہل نہیں کریگا۔