شازیہ مری کی کیچپ سے لال بیگ نکلنے پر پارلیمنٹ ہاوٴس کے کیفے ٹیریا کا ٹھیکہ منسوخ

پیر 14 اپریل 2014 00:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل۔2014ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی کیچپ سے لال بیگ نکلنے پر پارلیمنٹ ہاوٴس کے کیفے ٹیریا کا ٹھیکہ منسوخ کردیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق کیفے ٹیریا میں ناقص کھانے سے متعلق ارکان کی کافی عرصے سے شکایات تھیں اور انتظامیہ کو معیار بہتر بنانے کیلئے کئی مواقع بھی دیئے گئے لیکن بارہا شکایت پر بھی کھانوں کا معیار بہتر نہیں بنایا گیا۔

چند روز قبل رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی کیچپ سے لال بیگ نکلا تھا، شازیہ مری نے کیچپ سے لال بیگ نکلنے پر انکوائری کیلئے اسپیکر اسمبلی سردار ایاز صادق اور چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کو خطوط لکھے تھے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ارکان کی شکایت پر پارلیمنٹ ہاوٴس کیفے ٹیریا کا ٹھیکہ منسوخ کردیا۔

متعلقہ عنوان :