طالبان کے گروپوں میں اختلافات کی وجہ جنوبی وزیرستان کی امارت پر خالد سجنا کا زبردستی قبضہ ہے ، رکن مرکزی شوریٰ طالبان

پیر 14 اپریل 2014 23:18

پشاور (رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل۔2014ء) نامعلوم مقام سے میڈیا کے نمایندوں کو ٹیلی فون پر مرکزی شوری کے رکن حاجی داوٴد نے بتایا کہ دونوں گروپوں کے درمیان اختلافات کی بنیادی وجہ جنوبی وزیرستان کے امارت پر خالد سجنا نے زبردستی قبضہ کیا ہوا ہے مرکزی امیر مولا فضل اللہ جنوبی وزیرستان کے امارت کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

ملا فضل اللہ اس کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں گے ہمیں قابل قبول ہوگا۔

(جاری ہے)

حاجی داوٴد کا کہنا تھا کہ طالبان کے دیگر گروپوں نے ہمارے درمیان ایک ماہ کے لیے جنگ بندی کرائی تھی لیکن کل خالد سجنا گروپ نے جنوبی وزیرستان کے علاقے خیسور میں ہمارے ساتھیوں پر حملہ کیا تھا جس میں ہمارے دو ساتھی جاں بحق اور ایک زخمی ہوا تھا۔ حاجی داوٴد کا کہنا تھا کہ دونوں گرپوں کے درمیان اختلافات ختم کرنے کے حوالے سے کل اجلاس ہوگا جس میں تمام تر صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

حاجی داوٴد کا کہنا تھا کہ سیز فائر میں ابھی تک توسیع نہیں کی گئی ہے ۔زیادہ تر کمانڈر اس کے حق میں نہیں ہے کیونکہ حکومت کو قیدیوں کی رہائی اور پیس زون کا مطالبہ کیا گیا تھا جس پر ابھی حکومت نے عمل درآمد نہیں کیا ۔

متعلقہ عنوان :