چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری کا داخلی سلامتی پالیسی کا مسود ہ سینٹ میں پیش نہ کئے جانے پر برہمی کا اظہار،خلی سلامتی پالیسی کا مسودہ (کل) ایوان بالا میں پیش کیا جائے ورنہ معاملے کو کمیٹی کو بھجوا دیا جائیگا ، نیئر حسین بخاری کی ہدایت ، کوشش کرونگا پالیسی کا مسودہ ایوان میں پیش کر دیا جائے ،راجہ ظفر الحق کی یقین دہانی

پیر 14 اپریل 2014 22:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل۔2014ء) چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری نے داخلی سلامتی پالیسی کا مسود ہ سینٹ میں پیش نہ کئے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ داخلی سلامتی پالیسی کا مسودہ (کل) منگل کو ایوان بالا میں پیش کیا جائے ورنہ معاملے کو کمیٹی کو بھجوا دیا جائیگاجبکہ قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کوشش کرونگا پالیسی کا مسودہ ایوان میں پیش کر دیا جائے۔

پیر کو نکتہ اعتراض پر پیپلز پارٹی کے سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا کہ داخلی سلامتی پالیسی کو قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تاہم سینٹ میں پیش نہیں کیا گیا، گزشتہ اجلاس میں چیئرمین نے اس حوالے سے رولنگ بھی دی تھی اور قائد ایوان نے یقین دہانی بھی کرائی تھی کہ داخلی سلامتی پالیسی سینٹ میں پیش کر دی جائے گی مگرابھی تک ایسا نہیں کیا گیا ہم اس پر متعلقہ وزیر کے خلاف تحریک استحقاق لائیں گے کیونکہ اس سے ایوان کا استحقاق مجروح ہواہے قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ میں کوشش کروں گا کہ پالیسی کا مسودہ ایوان میں پیش کر دیا جائے۔

(جاری ہے)

چیئرمین نے کہا کہ کیا یہ کوئی خفیہ دستاویز ہے ؟ اس حوالے سے قائد ایوان نے یقین دہانی کرائی تھی، کل تک اگر داخلی سلامتی کا مسودہ ایوان بالا میں پیش نہیں کیا گیا تو معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دوں گا، اس ایوان کی توہین نہ کی جائے جس پر چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری نے داخلی سلامتی پالیسی کا مسود ہ سینٹ میں پیش نہ کئے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ داخلی سلامتی پالیسی کا مسودہ (کل) منگل کو ایوان بالا میں پیش کیا جائے ورنہ معاملے کو کمیٹی کو بھجوا دیا جائیگا۔