وزیراعظم کی سینیٹ سے مسلسل غیر حاضری پر ایم کیو ایم نے قواعد میں ترمیم کا بل جمع کرادیا

پیر 14 اپریل 2014 17:48

وزیراعظم کی سینیٹ سے مسلسل غیر حاضری پر ایم کیو ایم نے قواعد میں ترمیم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء) وزیراعظم نوازشریف کی سینیٹ سے مسلسل غیرحاضری پر ایم کیوایم نے قواعد میں ترمیم کا بل سینیٹ میں جمع کرادیا۔ مطابق وزیراعظم کی ایوان بالا سے مسلسل غیرحاضری پر سینیٹ سیکرٹریٹ میں ترمیمی بل ایم کیوایم کے سینیٹر طاہرحسین مشہدی نے جمع کرایا۔

(جاری ہے)

بل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم سینیٹ کو اہمیت نہیں دے رہے، وہ عہدہ سنھبالے کے بعد سے سینیٹ میں نہیں آئے لہذا وزیراعظم کی سینیٹ میں حاضری یقینی بنانے کے لیے قواعد میں ترمیم کرنا ہوگی ۔

ایم کیوا یم کی جانب سے جمع کرائے جانے والے قواعد میں ترمیم کے بل کو آج ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا ہے۔ قواعد میں تبدیلی کے بعد وزیراعظم سینیٹ میں ہفتے میں ایک دن شرکت کے پابند ہوں گے۔