ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا سبزی و فروٹ منڈی بادامی باغ کا دورہ ،سی سی ٹی وی کیمروں کے کنٹرول روم کا دورہ کیا
پیر 14 اپریل 2014 17:01
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈی بادامی باغ کا دورہ کیااور منڈی میں بنائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ اسلام آباد منڈی میں بم دھماکے کے بعد لاہور کی سبزی و فروٹ منڈی بادامی باغ کے سیکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے گئے اور منڈ ی میں 16 سی سی ٹی وی کیمروں کو نصب کر دیا گیا ہے۔
ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ منڈی میں مزید کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ انہوں نے منڈی کے آڑھتیوں اور سبزی و پھل فروشوں کو ہدایت کی کہ وہ منڈی میں پڑی کسی بھی مشتبہ چیز کو ہاتھ مت لگائیں بلکہ سیکیورٹی اداروں کو اس کی اطلاع کریں۔(جاری ہے)
انہوں نے آڑھتیوں سے مزید کہا کہ وہ منڈی میں آنے والے افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے منڈی میں صفائی ستھرائی کا جائزہ بھی لیا اور منڈی میں اشیاء خوردونوش ، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔
علاوہ ازیں ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے ڈومیسائل برانچ کینٹ کچہری کا دور ہ کیا۔ اے سی کینٹ راؤ امتیاز نے ڈی سی او لاہور کو ڈومیسائل اجراء کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈی سی او لاہور نے ڈومیسائل برانچ میں بہتر انتظامات نہ ہونے اور کام کی رفتار سست ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ڈومیسائل برانچ کے عملہ کو وارننگ دی اور برانچ میں انتظامات کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ کام کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.