برصغیر میں قائداعظم محمد علی جناح سے خوش لباس آج تک کوئی نہیں آیا، ایوشمان کھرانا

پیر 14 اپریل 2014 16:32

برصغیر میں قائداعظم محمد علی جناح سے خوش لباس آج تک کوئی نہیں آیا، ایوشمان ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء) بالی ووڈ کے اداکار ایوشمان کھرانہ کہتے ہیں کہ برصغیر کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو قائد اعظم محمد علی جناح سے زیادہ باذوق اور خوش لباس سیاس رہنما کوئی بھی نہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ایوشمان کھرانہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاستدان کو موقع کی مناسبت سے کا انتخاب کرنا چاہیئے، ہندوستان کی تاریخ میں بڑے بڑے خوش لباس سیاستدان گزرے ہیں، بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو جس انداز کی واسکٹ زیب تن کرتے تھے وہ آج بھی پہنی جاتی ہے لیکن قائد اعظم محمد علی جناح جیسا خوش لباس کوئی دوسرا سیاستدان نہیں، ان کے لباس جدید تراش خراش کے حامل ہوتے تھے۔

اس وجہ سے وہ ملک کے عوام اور خواص میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے اور لوگ ان کے انداز کو اپنانے کو اپنی شان سمجھتے تھے۔

ایوشمان کھرانہ کا کہنا تھا کہ اگر وہ رکن پارلیمنٹ ہوتے تو ہر قسم کی سواری کا استعمال کرتے اور مہنگی ترین گاڑیوں میں سفر کے علاوہ آٹو رکشہ اور موٹر سائیکل پر بھی کہیں جانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ وہ معیاری تعلیم کے فروغ، خواتین کے تحفظ کے لئے قانون کا اطلاق، روزگار کے وسائل پیدا کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے۔

متعلقہ عنوان :