بھکر: مردہ خور بھائی رہائی کے بعد پھر انسانی گوشت کھانے لگے

پیر 14 اپریل 2014 16:23

بھکر: مردہ خور بھائی رہائی کے بعد پھر انسانی گوشت کھانے لگے

بھکر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء) بھکر میں مردہ خوری پر سزا پانے والے ملزم رہائی کے بعد پھر انسانی گوشت کھانے لگ گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ایک ملزم گرفتار کرکے بچے کا سر برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اپریل 2011ء میں مردہ خوری کے حوالے سے شہرت پانے والے کہاوڑ کلاں کے رہائشی دو بھائیوں عرفان اور عارف کو پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا جو اپنی سزا پوری کرنے کے بعد تقریبا 10 ماہ قبل رہا کر دیئے گئے تھے۔

اہل علاقہ کی طرف سے اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزمان کے گھر چھاپہ مارا تو ملزمان عارف عرف اپھل تقریبا دو سال کی عمر کے بچے کے سر کے ساتھ گرفتار ہوا جبکہ بچے کا باقی جسم دونوں بھائی مبینہ طور پر کھا چکے تھے۔ ملزم فرمان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہو چکا تھا۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ بھر میں شدید اشتعال اور خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

واضع رہے کہ اہل علاقہ نے مردہ انسانوں کا گوشت کھانے والے ان دو بھائیوں کی رہائی پر شدید احتجاج کیا تھا۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ مکروہ کھیل میں ملوث ان افراد کیخلاف قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے ہیں۔

بھکر میں مردہ خوری پر سزا پانے والے ملزم رہائی کے بعد پھر انسانی گوشت کھانے لگ گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے ایک ملزم گرفتار کرکے بچے کا سر برآمد کر لیا۔


بھکر: (دنیا نیوز) تفصیلات کے مطابق اپریل 2011ء میں مردہ خوری کے حوالے سے شہرت پانے والے کہاوڑ کلاں کے رہائشی دو بھائیوں عرفان اور عارف کو پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا جو اپنی سزا پوری کرنے کے بعد تقریبا 10 ماہ قبل رہا کر دیئے گئے تھے۔ اہل علاقہ کی طرف سے اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزمان کے گھر چھاپہ مارا تو ملزمان عارف عرف اپھل تقریبا دو سال کی عمر کے بچے کے سر کے ساتھ گرفتار ہوا جبکہ بچے کا باقی جسم دونوں بھائی مبینہ طور پر کھا چکے تھے۔

ملزم فرمان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہو چکا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ بھر میں شدید اشتعال اور خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ واضع رہے کہ اہل علاقہ نے مردہ انسانوں کا گوشت کھانے والے ان دو بھائیوں کی رہائی پر شدید احتجاج کیا تھا۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ مکروہ کھیل میں ملوث ان افراد کیخلاف قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے ہیں۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/218753#sthash.lbUmO2UK.dpuf