ڈیرہ غازی خان ، شوہر سے تعلق کے شبہ میں خاتون نے پڑوسی لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنادیا ، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا

پیر 14 اپریل 2014 16:08

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء) ڈیرہ غازی خان میں شوہر سے تعلق کے شبہ میں خاتون نے پڑوسی لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ناک کاٹ ڈالی ۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزمہ کو گرفتارکرلیاڈیرہ غازی خان کے علاقے سول لائن میں خواتین پارک میں ایک خاتون نے، پارک میں موجود دوسری خاتون پر تھپڑوں کی بارش کردی ۔ اور قینچی سے خاتون کی ناک کاٹ دی ۔ متاثرہ خاتون کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کردیاگیا ۔پولیس نے واقعہ کے بعد ملزمہ کو گرفتارکرلیا ملزمہ کا کہنا ہے کہ اسے شبہ تھا کہ اسکے شوہر سے زخمی خاتون کے تعلقات ہیں جس پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :