نصیر آباد ، قبائلی امن لشکر کے رہنما کے گھر پر شر پسندوں کا حملہ ، 9افراد جاں بحق

پیر 14 اپریل 2014 16:08

نصیر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء) نصیرآباد میں قبائلی امن لشکر کے رہنماء کے گھر پر شرپسندوں کے حملے میں9افراد جاں بحق ہوگئے سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقے پٹ فیڈر کے قریب گاوٴں طوغی بگٹی میں نامعلوم مسلح افراد نے مقامی قبائلی امن لشکر کے رہنماء کے گھر پر جدید ہتھیاروں سے رات گئے حملہ کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حملے میں نو افراد جاں بحق ہوگئے جن میں ایک ہی خاندان کی چار خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ حملہ آوروں نے گھر پر راکٹ لانچر فائر کیے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور لیویز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔ مذکورہ گاوٴں پر ماضی میں شرپسندوں کی جانب سے کئی حملے ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :