ٹی ٹوئنٹی سے زیادہ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ پسند ہیں، فیڈرر

پیر 14 اپریل 2014 14:44

جنیوا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء) ٹینس کی تاریخ میں سب سے زیادہ گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیتنے والے سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے کہا ہے کہ میں نے بہت زیادہ ٹی 20 کرکٹ نہیں دیکھی، مجھے دیگر دو فارمیٹ زیادہ پسند ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ مجھے ٹی 20 کرکٹ سے زیادہ ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ زیادہ پسند ہے۔ جب آسٹریلیا میں یا دبئی میں ایونٹ کھیلنے آتا ہوں تو کرکٹ کو زیادہ انجوائے کرتا ہوں کیونکہ ان ممالک میں کرکٹ زیادہ کھیلی جاتی ہے۔

اس کے برعکس اگر امریکہ میں ایونٹ کھیلنے جاتا ہوں تو وہاں امریکن فٹبال زیادہ دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ راجر فیڈرر نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد بستی ہے اور وہ میرے بڑے فینز ہیں۔ مجھے پاکستانی فینز سے مل کر بہت خوشی ہوتی ہے اور میری کوشش ہوگی جب کبھی زندگی میں موقع ملے میں پاکستان ضرور آوٴں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیائے کرکٹ کی مضبوط ٹیموں میں شمار ہوتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں راجر فیڈرر نے کہا کہ فٹبال ورلڈ کپ میں سوئٹزرلینڈ کی ٹیم سخت گروپ سے کوالیفائی کرکے فائنل راوٴنڈز میں پہنچی ہے۔ میرے ملک کی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ہم سب نے اپنی قومی ٹیم سے بہت ساری توقعات وابستہ کرلی ہیں ۔ پچھلی دفعہ جب میری اہلیہ امید سے تھی تو اس سال 2009 میں میری کارکردگی لاجواب رہی تھی۔ میں یو ایس اوپن اور فرنچ اوپن جیتا تھا۔ اس سال بھی میری اہلیہ امید سے ہیں اور میں اپنے اندر زیادہ انرجی محسوس کررہا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اس دفعہ بھی میری کارکردگی کا گراف کافی بہتر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :