تھرڈ ساؤتھ ایشین باسکٹ بال چیمپئن شپ، کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل شروع ہوگا

پیر 14 اپریل 2014 14:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام تھرڈ ساؤتھ ایشین باسکٹ بال چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ (آج) منگل سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے حکام کے مطابق تربیتی کیمپ میں 20کھلاڑیوں کو موعو کرینگے اور انہیں 2 کوچز عمران بشیر اور نوازش علی تربیت دینگے۔ واضح رہے کہ تھرڈ ساؤتھ ایشین باسکٹ بال چیمپئن شپ آئندہ ماہ 13سے 17مئی تک نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں کھیلی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :