سرگودھا ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز کل ہوں گے

پیر 14 اپریل 2014 14:43

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء) سرگودہا ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز (کل) منگل کو سرگوددھا سپورٹس سٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔ کوآرڈینیٹر ڈی سی اے سرگودھا امجد سہیل نے بتایا کہ یکم ستمبر 1995 کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی ٹرائلز میں شرکت کے اہل ہوں گے۔

(جاری ہے)

خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی دو عدد تصدیق شدہ تصاویر ،تعلیمی اسناد، اصل ب فارم اور والد کے شناختی کارڈ کی مصدقہ فوٹو کاپی ہمراہ لائیں۔ سفید کرکٹ کٹ اور دیگر سامان بھی ساتھ لائیں۔ امجد سہیل نے بتایا کہ منتخب ٹیم ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر ۔19 ٹورنامنٹ میں سرگوددھا کی نمائندگی کرے گی ۔ ٹورنامنٹ 25 اپریل سے شروع ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :