دہلی ڈیرڈیولز کے کپتان کیون پیٹرسن انجری کا شکار ہوگئے

پیر 14 اپریل 2014 14:39

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء) آئی پی ایل کے آغاز سے قبل ہی دہلی ڈیرڈیولز کے کپتان کیون پیٹرسن انجری کا شکار ہوگئے میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی ایک انگلی فریکچر ہوچکی ہے تاہم پیٹرسن کا کہنا ہے کہ معمولی سی تکلیف ہے جوکہ جلد ٹھیک ہوجائے گی، انھوں نے گذشتہ روز پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا،ادھر دہلی ڈیرڈیولز کے چیف ایگزیکٹیو ہیمانت کا بھی کہنا ہے کہ تکلیف زیادہ سنجیدہ نوعیت کی نہیں اور وہ جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :