بالی ووڈ فلم ”بھوت ناتھ ریٹرنز“ نے ریلیز کے پہلے دن 4 کروڑ کی کمائی کر لی

پیر 14 اپریل 2014 14:38

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء) بالی ووڈ فلم ”بھوت ناتھ ریٹرنز“ نے ریلیز کے پہلے دن 4 کروڑ کی کمائی کر لی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ فلم ”بھوت ناتھ ریٹرنز“ جس کی مرکزی کاسٹ میں اداکار امیتابھ بچن اور پرتھا بھالے راؤ شامل ہیں نے ریلیز کے پہلے روز ہی 4 کروڑ کا ریکارڈ بزنس کر لیا فلم میں امیتابھ اور پرتھا کی سکرین پر موجودگی اور ان کی لاجواب اداکاری نے مداحوں کو محظوظ کیا فلم کی ہدایات نتیش تیواری نے دی ہیں فلم میں سماجی پیغام تفریح کے انداز میں دیا گیا فلمی مبصرین کے مطابق فلم کی کمائی کی شرح برقرار رہی تو فلم کے 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :