بالی وڈ فلم ہیرو پنتی کا پہلا گانا جاری کردیا گیا

پیر 14 اپریل 2014 14:38

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء) بالی وڈ فلم ہیرو پنتی کا پہلا گانا جاری کردیا گیا۔دیگر بالی وڈ اداکاروں کے بچوں کی طرح جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف نے بھی بالی وڈ میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کرلیاہے،ٹائیگرشروف فلم ہیرو پنتی سے بالی وڈ میں انٹری دینے والے ہیں۔

(جاری ہے)

ہیرو پنتی کا گانا ممبئی میں ریلیز کیا گیا مگر کچھ منفرد انداز میں۔تقریب میں 1983 میں ریلیز ہونے والی جیکی شروف کی پہلی فلم ہیرو کی مشہور دھن بجائی گئی۔دو نئے چہرے شائقین کو اپنی طرف متوجہ کر پاتے ہیں یا نہیں، یہ تو23 مئی کو ہی پتہ چلے گا۔

متعلقہ عنوان :