فلم ”ڈولفن ٹیل “کے سیکوئل کا پہلا ٹریلر ریلیز

پیر 14 اپریل 2014 14:37

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء) دو ہزار گیارہ میں باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے والی فلم ”ڈولفن ٹیل “کے سیکوئل کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سچے واقعات پر مبنی اس فلم کی کہانی ایک ڈولفن مچھلی کے گرد گھومتی ہے جو شدید زخمی ہو کر فلوریڈا کے ساحلوں پر پہنچتی ہے جہاں ایک ننھا لڑکا اس کی مدد کرتا ہے اور اس کی جان بچانے کے لئے ریسکیو ٹیم کو بلاتا ہے۔چارلس مارٹن اسمتھ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں مورگن فری مین،ہیری کونِک اور ایشلے جڈ اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جو رواں برس19 ستمبر کو ریلیز کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :