انٹر بینک میں ایک ڈالر 96 روپے10پیسے کا ہوگیا

پیر 14 اپریل 2014 13:45

انٹر بینک میں ایک ڈالر 96 روپے10پیسے کا ہوگیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء) ڈالر کی دھنائی آج بھی نہ رک پائی،انٹر بینک میں ٹریڈنگ کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مزید 46 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالرمزید 46پیسے سستا ہونے کے بعد اب انٹر بینک میں 96روپے10پیسے کا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر20پیسے گراوٹ کے بعد اب 98روپے 30پیسے میں عوام کیلئے دستیاب ہے۔

سعودی عرب سے اربوں ڈالر کا تحفے کے حصول ،امریکا سے جون میں کولیشن سپورٹ فنڈاور عالمی بینک سے کروڑوں ڈالر ملنے کی توقعات سے معاشی استحکام کی امید زور پکڑ رہی ہے وہیں ڈالر میں ٹریڈنگ کرنے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ میں ملک میں ڈالر کی آمد سے روپے کے مقابلے ڈالر کی مزید پسپائی کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :