مذاکرات میں تعطل نہیں آج یا کل طالبان اور حکومتی کمیٹیوں کی ملاقات ہوگی، مولانا یوسف شاہ

پیر 14 اپریل 2014 11:45

مذاکرات میں تعطل نہیں آج یا کل طالبان اور حکومتی کمیٹیوں کی ملاقات ..

چارسدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء) طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رابطہ کار مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ مذاکراتی عمل میں کوئی تعطل نہیں آج یا کل طالبان اور حکومتی کمیٹیوں کی ملاقات ہوگی ۔

(جاری ہے)

مولانا یوسف شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت اور طالبان کمیٹیوں کے درمیان بات چیت میں کسی بھی قسم کا کوئی تعطل نہیں،ان کے حکومت اور طالبان شوریٰ دونوں سے رابطے ہیں، ماضی میں بھی خبریں گردش کرتی رہیں ہیں جو بے بنیاد ثابت ہوئی ہیں۔

مولانا یوسف شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں حکومت کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کے بارے میں کوئی علم نہیں، دونوں کمیٹیوں کے درمیان آج یا کل ملاقات کا امکان ہے، جس میں قیدیوں کی رہائی اور طالبان شوریٰ سے براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور کے لئے جگہ کے تعین پر بات ہو گی۔

متعلقہ عنوان :