مقبوضہ کشمیر،نامعلوم افرادکی فائرنگ سے دوبھارتی پولیس اہلکارہلاک،جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آوربھی مارے گئے،ہلاک ہونے والے اہلکارسیاستدان کے گھر سیکورٹی پر مامورتھے،حملہ آورں سے اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا،آئی جی نالن بھت کی میڈیاسے بات چیت

اتوار 13 اپریل 2014 22:51

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) مقبوضہ کشمیرمیں نامعلوم افراد نے دوبھارتی پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے جہنم واصل کردیا،جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آوربھی مارے گئے، بھارتی میڈیاکے مطابق ہلاک ہونے والے افسران بھارتی سیاست دان کے گھر سیکورٹی پر معمور تھے، الیکشن کے موقع پر مقبوضہ کشمیرمیں تشدد کا یہ پہلا واقعہ ہے،پارٹی حکام نے بتایاکہ نیشنل کانفرنس سے وابستہ ایک سیاستدان کے گھر کے باہر دو نامعلوم افراد نے گولیوں کی بوچھاڑ کردی جو سری نگر سے پچیس کلومیٹر دور خریو قصبے میں اپنے گھر کے اندر پارٹی ورکروں سے میٹنگ میں مصروف تھے،دونوں پولیس افسر ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہوگئے ،حملے کے بعد بھارتی فواج کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی جو وہاں گشت پر تھیں اور افسر کے مطابق اس جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آور مارے گئے، نیشنل کانفرنس کے ایک نوجوان لیڈر یاور مسعودی نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، پولیس افسران سے اسلحہ چھیننے کے بعد نامعلوم افرادقریبی سرسوں کے کھیت میں چلے گئے،پولیس نے ان کا پیچھا کیا اور قریبی فوجی کیمپ سے فوجی بھی وہاں آگئے اور انہوں نے جوابی کارروائی شروع کردی ، دونوں حملہ آور سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا،انسپکٹر جنرل نالن پربھت نے میڈیاکو بتایاکہ جو فیڈرل سینٹرل پولیس ریزرو سے تعلق رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

نیشنل کانفرنس کے ترجمان جنید اعظم مٹو نے بتایاکہ دونوں حملہ آور گیٹ پر آئے، پولیس کے روکنے پر انہوں نے اپنے فیرن میں چھپے ہتھیار نکال کر ان پر حملہ کردیا۔