پورٹ محمد بن قاسم کی متعصب انتظامیہ کی جانب سے مبینہ طور پر سیاسی اقرباء پروری کر تے ہوئے 19گریڈ کے افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے ،انتظامیہ نے لسانی بنیادوں پر من پسند بد عنوان آفیسران کو چھوڑ کر تجربہ کار اور تعلیم یافتہ آفیسران کو ادارے سے نکالنے کا منصوبہ تیار کرلیا
اتوار 13 اپریل 2014 22:49
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) پورٹ محمد بن قاسم کی متعصب انتظامیہ کی جانب سے مبینہ طور پر سیاسی اقرباء پروری کر تے ہوئے 19گریڈ کے افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے ۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سیکرٹری پورٹ اینڈ شپنگ اورپورٹ قاسم کی انتظامیہ کے متعصبانہ فیصلوں کی بدولت ادارے کے آفیسران سخت پریشان ہیں ،سپریم کورٹ کی جانب سے پورٹ قاسم میں غیر قانونی بھرتیوں کے حوالے سے زیر سماعت کیس کی آڑ میں انتظامیہ نے لسانی بنیادوں پر من پسند بد عنوان آفیسران کو چھوڑ کر تجربہ کار اور تعلیم یافتہ آفیسران کو ادارے سے نکالنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔
جس کے تحت انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہیں۔ دو ڈائریکٹر جنرلز کو او ایس ڈی بنادیا گیا ہے اور اب مزید دو 19گریڈ کے آفیسران قطب الدین ملا اور سرفراز عالم ظفر کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں ۔(جاری ہے)
اس سلسلے میں آفیسران پورٹ قاسم نے بتایا کہ 20گریڈ کے آغا اختر جان کو پورٹ قاسم میں محض اس لئے لایا گیا ہے کہ ان کے ذریعے اپنے مخصوص مقاصد حاصل کئے جاسکیں ۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ چےئر مین نے سیکرٹری پورٹ اینڈ شپنگ حبیب اللہ خٹک کے ایماء پر شبیر قاضی کو دو ڈائریکٹر جنرلز کے چارج دئیے ہوئے ہیں حالانکہ انکی تعیناتی کاکیس بھی سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے جبکہ آپریشن کیڈر کے ہاربر ماسٹر نعمان حسن جو کہ 19گریڈ کے ہیں انہیں ڈائریکٹر جنرل آپریشن کا چارج دیا گیا ہے اسی طرح روشن علی ڈیرو جن کی تعیناتی تک غیر قانونی ہے اور ان کے خلاف بد عنوانی کی کئی انکوائریاں چل رہی ہیں وہ بھی ابھی تک ڈائریکٹر ماحولیات کے عہدے پر فائز ہیں۔آفیسران نے وزیر اعظم پاکستان ،چیف جسٹس پاکستان سمیت اعلی حکام سے سیکرٹری پورٹ اینڈ شپنگ اور پورٹ قاسم انتظامیہ کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.