وادی تیرہ میں فورسز کی کار روائی ، گیڈر گروپ کے سربراہ چنگریز سمیت سا ت افراد ہلاک ،تنظیم کے نائب سربراہ ایوبی کے مارے جانے کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں ، رپورٹ

اتوار 13 اپریل 2014 22:49

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) خیبر ایجنسی وادی تیراہ کے دور افتادہ علاقے میں فورسز کی کارروائی شدت پسند گیڈر گروپ کے سربراہ چنگریز سمیت سات افراد کے مارے گئے۔

(جاری ہے)

سیکورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں نے طالبان گیدڑ گروپ کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں گروپ کے سربراہ چنگریزسمیت سات افراد مارے گئے جبکہ تنظیم کے نائب سربراہ ایوبی کے مارے جانے کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔چنگریز نے گزشتہ روز خیبر ایجنسی کے علاقے شیخ ملیا خیل اور قمبر خیل کے پچاس سے زائد افراد کو یرغمال بنالیا تھا جس میں سے بیشتر افراد کو رات گئے بازیاب کرایا گیا تاہم سات افراد ابھی بھی اْن کی تحویل میں ہیں۔ جس کے باعث فورسز کی یہ کاروائی عمل میں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :