سید خورشید شاہ کا سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں پی آئی اے کے دفاتر بند کرنے پر تحفظات کا اظہار،حکومت کا کام عوام کیلئے سہولتیں پیدا کرنا ہے مشکلات نہیں ، قائد حزب ا ختلاف کا وزیر اعظم کو خط

اتوار 13 اپریل 2014 21:47

سید خورشید شاہ کا سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں پی آئی اے کے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں پی آئی اے کے دفاتر بند کرنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا کام عوام کیلئے سہولتیں پیدا کرنا ہے مشکلات نہیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف کو لکھے گئے خط میں خورشید شاہ نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں پی آئی اے کے دفاتر بند ہونے سے لوگوں کا روز گار چھن جائیگا اور پروازوں کی بندش سے عوام کو آمد رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگاسید خورشید شاہ نے کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے منظور نظر لوگوں کو نوازا ۔

خط میں کہا گیا کہ حکومت کا کام عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہوتا ہے اس لئے وزیراعظم ملازمین کو بے روزگار ہونے سے بچائیں۔