میدانوں سے پانچ سالہ دوری کی سزا بھگتنے والے نوجوان فاسٹ بالرمحمد عامر بائیسویں سالگرہ منائی ،کرکٹ کے افق پر جگمگانے والا ستارہ اگست 2010 میں اسپاٹ فکسنگ کی گرد میں دھندلا گیا

اتوار 13 اپریل 2014 20:23

میدانوں سے پانچ سالہ دوری کی سزا بھگتنے والے نوجوان فاسٹ بالرمحمد عامر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) سپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے باعث کرکٹ کے میدانوں سے پانچ سالہ دوری کی سزا بھگتنے والے نوجوان فاسٹ بالرمحمد عامر بائیسویں سالگرہ منائی ۔ 13اپریل 1999 کو جنم لینے والے باصلاحیت فاسٹ بالر محمد عامر نے کیرئیر کا آغاز جولائی 2009میں سری لنکا کے خلاف کیا اور اپنی تباہ کن بالنگ سے صرف ایک سال میں سب کواپنا گرویدا بنالیا۔

(جاری ہے)

کرکٹ کے افق پر جگمگانے والا ستارہ اگست 2010 میں اسپاٹ فکسنگ کی گرد میں دھندلا گیا۔ جس کے بعد عامر کے کیرئیر کو پانچ سال کا بریک لگ گیا۔ برطانیہ میں کرپشن اور دھوکہ دہی کرنے پر عامرنے چھ ماہ کی قید بھی کاٹی جس کے بعد عامر نوجوانوں کوفکسنگ کی لعنت سے دور رہنے کی ترغیب دیتے رہے۔ نوجوان فاسٹ بالر چودہ ٹیسٹ میں 29.9کی اوسط سے 51وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ پندرہ ون ڈے میچز میں ان کی وکٹوں کی تعداد 25 جبکہ عامر اٹھارہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں 23وکٹیں لے چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :